ارجنٹائن میں برازیلی صدر کے کورونا سے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے نمٹنے کیخلاف احتجاج

225

ارجنٹائن میں برازیل کے سفارت خانے کے باہر برازیلی صدر کے کورونا وبا سے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے نمٹنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

دارالحکومت بیونس آئرس میں برازیلی سفارت خانے کے باہر لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا کر برازیل کے صدر بولسونارو کے خلاف مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ برازیل کے صدر دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے خطے میں وبا زیادہ بری طرح پھیل گئی ہے۔

شرکا نے برازیلی صدر کی ایسی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن میں انہیں وائرس کی صورت میں دکھایا گیا تھا۔