فیس بک نے ماہِ رمضان سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرادیے

251

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے ہیش ٹیگ MonthOfGood# کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے تاکہ صارفین اس ماہِ مقدس میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اچھے کاموں کو شیئر کرسکیں۔

فیس بک سے جاری کردہ بیان کے مطابق رمضان میں لوگ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے نئے اسٹیکرز کے ساتھ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ اچھے کام شیئر کرسکیں گے۔

جیسا کہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کا سحر یا افطار کے موقع پر شکریہ ادا کرنا، کوئی اچھا کام کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا تاکہ دیگر کے اندر بھی اس طرح کے کاموں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔