کراچی: پاکستانی نوجوان گیمر ارسلان صدیقی نے انٹرنیشنل وی پلے الٹیمیٹ فائٹنگ لیگ (وی یو ایف ایل) ٹیکن سیون ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور اس میں فتح حاصل کی ہے۔ اس فتح پر انہیں 15 ہزار ڈالر کی خطیر رقم بھی دی گئی ہے۔
اپنی جیت پر گفتگو کرتے ہوئے 25 سالہ ارسلان نے کہا کہ وہ اس فتح پر خود کو بہت خوش قسمت تصور کررہے ہیں اور اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کی حوصلہ افزائی پر ان کے شکرگزار ہیں۔
’2021 میں ٹیکن سیون کی شاندار ایونٹ میں فتح پر خود کو بہت خوش قسمت اور مسرور محسوس کررہا ہوں! میں اپنے اہلِ خانہ اور پوری دنیا میں اپنے دوستوں کا شکرگزار ہوں۔ دنیا بھر میں موجود میرے دوستوں، خاندان اور سپورٹرز آپ کا شکریہ۔‘