کرکٹر عمر اکمل کی درخواست مسترد

308

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر عمر اکمل پر جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد کر دی۔

پی سی بی نے کہا کہ عمر اکمل پہلے یکمشت جرمانہ ادا کرے پھر ری ہیپ پروگرام شروع کریں گے۔ عمر اکمل کے ٹیکس ریٹرن سے نہیں لگتا کہ انہیں کسی مالی دشواری کا سامنا ہے۔

میچ فکسنگ کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا اور عمر اکمل نے پی سی بی کو مالی حالات کی وجہ سے جرمانے کی اقساط کرنے کی درخواست دی تھی۔

عمراکمل اب تک جرمانہ ادا نہیں کرسکے ان کی درخواست بھی مسترد ہوچکی ہے عمر اکمل اگر رواں سال کا ڈومیسٹک سیزن کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں جلد جرمانہ ادا کرکے ری ہیب پروگرام مکمل کرنا پڑے گا، ورنہ پی ایس ایل کے ڈرافٹس میں بھی واپسی مشکل ہو جائے گی۔