جاپان نے فوکوشیما جوہری پلانٹ کا آلودہ پانی ٹریٹمنٹ کے بعد سمندر میں چھوڑنے کی منظوری دیدی۔
سن 2011 میں آنے والے بڑے پیمانے پر زلزلے اور سونامی کی وجہ سے شمال مشرقی جاپان میں قائم ایٹمی پلانٹ کے تین ری ایکٹروں میں بڑے پیمانے پر پگھلاؤ ہوا تھا۔
تابکار ریکٹرز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ہولڈنگز انک نے تقریبا ایک ہزار ٹینک پانی استعمال کیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جاپان کی حکومت نے تباہ شدہ فوکوشیما جوہری پلانٹ سے دس لاکھ ٹن سے زائد آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔
تاہم آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے حوالے سے مقامی مچھیروں، چین اور جنوبی کوریا نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
جاپانی حکام کے مطابق تابکار پانی کی ٹریٹمنٹ کی جائے اور تابکاری کی سطح پینے کے پانی کے پانی کی سطح پر آجائے۔