بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، دلی دھرنے میں شریک مزید 2 افراد ہلاک

237

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ امریکا میں بھی کاشتکاروں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ دلی دھرنے میں شریک مزید دو افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکا میں بھارتی کسانوں کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا، سان فرانسسکو شہر میں ہونے والے احتجاج میں امریکیوں نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے مودی کے خلاف اور کسانوں کے حق میں نعرے لگائے۔

دلی دھرنوں میں شریک مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ایک سو انتالیس روز سے جاری احتجاج میں تین سو باون کسان جان دے چکے ہیں۔