افغانستان: طالبان کا چوکی پر حملہ ، 10 فوجی ہلاک، 3 زخمی

252

افغانستان میں طالبان نے چوکی پر حملہ کر کے دس فوجی ہلاک اور تین زخمی کر دیئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ بلخ میں طالبان 5 اہلکاروں کو یرغمال بنا کر بھی لے گئے، حملہ ضلع چمتل کے علاقے میں فوجی چوکی پر کیا گیا، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری طرف صدر اشرف غنی نے طالبان کو رمضان میں جنگی بندی کی پیش کش بھی کی ہے۔