سیاہ فام امریکی لیفٹیننٹ کا متشدد انداز میں گاڑی روکنے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف ہرجانے کا دعوی

279

سیاہ فام امریکی لیفٹیننٹ نے متشدد انداز میں گاڑی روکنے پر دو پولیس اہلکاروں کے خلاف ہر جانے کا دعوی کر دیا۔

ریاست ورجینیا میں پولیس اہلکاروں نے امریکی آرمی کے وردی پہنے لیفٹیننٹ کی گاڑی کو روکا اور ان پر کالی مرچ چھڑکیں۔ فوجی کا کہنا تھا کہ اسے خوف تھا کہ وہ اسے ہلاک کردیں گے۔

دائر مقدمے میں فوجی اہلکارکے آئینی حقوق کی خلاف ورزی، حملہ کرنا، غیر قانونی تلاشی اور نظر بندی کے الزامات شامل ہیں۔ یہ واقعہ ریاست ورجینیا میں گزشتہ برس دسمبر میں پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی معاشرہ سفید اور سیاہ جسمانی رنگت کے نسلی امتیاز کا شکار ہے، امریکی سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے امریکہ میں تشدد کا رجحان بڑھتا نظر آ رہا ہے۔