شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں صرف 30 افراد شرکت کریں گے

227

برطانوی شاہی محل نے 9 اپریل کو دنیا سے رخصت ہونے والے ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات اور تدفین کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی تدفین 17 اپریل کو ہوگی۔

شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پہلی بار کسی شاہی فرد کی آخری رسومات کو محدود کیا جا رہا ہے اور لوگوں سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ بھی پابندیوں پر عمل کریں گے۔

شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں مکمل تفصیل بیان کی گئی کہ کس طرح شہزادہ فلپ کے جنازے کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ آخری رسومات اور تدفین کے موقع پر صرف شاہی خاندان کے انتہائی قریبی افراد ہی شرکت کریں گے جب کہ تقریبات میں شاہی محل کے اعلیٰ عہدیدار بھی حاضر رہیں گے۔