آسٹریلیا: ساحلی علاقوں میں طوفان، بڑے پیمانے پر تباہی، متعدد گھر تباہ

259

آسٹریلیا کے مغربی ساحلی علاقوں میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے کئی گھر تباہ ہو گئے، ہزاروں افرادبجلی سے محروم ہو گئے۔

سیروجا Seroja نامی طوفان سے آسٹریلیا کا ساحلی علاقہ کلبری Kalbarri سب سے زیادہ متاثر ہو ا ہے۔ شہر کی 70 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکال لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں بھی جاری ہے ،آسٹریلوی حکام نے مزید کئی علاقوں میں طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کر دیے ہیں۔