سعودی شہزادہ بندربن فیصل آل سعود انتقال کرگئے

313

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے فرد شہزادہ بندربن فیصل آل سعود انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں شہزادہ بندر بن فیصل آل سعودکیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی، ان کا گزشتہ روز (اتوارکو)انتقال ہواتھا، نماز جنازہ آج اداکی جائے گی۔

شہزادہ بندر بن فیصل نے سوگواران میں 13 بیٹے اور بیٹیاں چھوڑے ہیں۔