لاہور: عاقب جاوید نے بابر اعظم کی تکنیک کو ویرات کوہلی سے بہتر قرار دے دیا۔
کو انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم کا ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر آنا ثابت کرتا ہے کہ ان کی تکنیک ویرات کوہلی سے بہتر ہے، بھارتی کپتان کے پاس اسٹروکس زیادہ اور فٹنس بھی بہتر ہے، مگر آف اسٹمپ پر سوئنگ بال ان کی کمزوری ہے، انھیں چاہیے کہ بابر اعظم کو فالو کریں، بابر کو فٹنس مزید بہتر بنانے کے لیے ویرات کوہلی کی تقلید کرنا چاہیے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتے اور تسلسل سے پرفارم کررہے ہیں،وہ جلد تمام فارمیٹ میں آگے نکل جائیں گے،میری خواہش ہے کہ پاکستان کو بابرجیسے 2،3مزید کرکٹرز مل جائیں۔
عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں جیتنا بہت زبردست ہے، بابر اور فخر نے شاندار کھیل پیش کیا، اس وقت جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے جو حالات ہیں اس کے لیے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں جانے سے روکنا ممکن نہیں، وہاں اتنے ڈالرز مل رہے ہیں جو سارا سال کھیلنے کے بعد بھی بورڈ کی طرف سے نہیں ملتے۔