ماہیما چوہدری کی بیٹی کی خوبصورتی کے چرچے

235

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں جارہی ہیں بھارتی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بیٹی کی خوبصورتی کے چرچے ہورہے ہیں۔

فلم ’’پردیس‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ماہیما چوہدری فلموں سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اپنی تصاویر اور روزمرہ کی روٹین سے اپنے مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں۔

گزشتہ روز ماہیما چوہدری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹی آریانا کے ساتھ ڈینٹسٹ کے پاس جارہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ماہیما چوہدری کی اس ویڈیو کو کافی پسند کیاجارہا ہے اور لوگ ان کی بیٹی کی خوبصورتی کو سراہ رہے ہیں۔ جب کہ بھارتی میڈیا نے ان کی بیٹی کو اپنی ماں کی طرح خوبصورت قرار دیا ہے۔