چین نے بغیر پائلٹ اڑان بھرنے والی ٹیکسی تیار کر لی

248

بیجنگ: چین نے بغیر پائلٹ کے فضائی ٹیکسی تیار کر لی ہے جو شہریوں کو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات دلانے کے علاوہ تیز رفتار اور آرام دہ فضائی سہولت فراہم کرے گی۔

 رپورٹ کے مطابق ‘ای ہینگ’ نامی چینی کمپنی نے اڑنے والی ٹیکسی تیار کرلی ہے تاہم اسے تین سال بعد عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کرایا جائے گا، چین میں یہ واحد فضائی ٹیکسی سروس ہوگی جو بغیر پائلٹ کے اڑان بھرے گی اور مسافروں کو مقررہ مقام تک پہنچائے گی۔

اس ٹیکسی میں ایک وقت میں تقریباً 2 مسافر سفر کرسکیں گے، فضائی ٹیکسی 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیکسی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کا استعمال موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کیا جاسکے گا جس طرح سڑکوں پر چلنے والی اوبر ٹیکسی کیلئے کرتے ہیں۔