بھارتی اداکارہ کی کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش

314

کرناٹکا: بگ باس کناڈا سیزن 7 کی سابق کھلاڑی اور بھارتی کناڈا فلموں کی اداکارہ چیترا کوتورو نے فینائل پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیترا کوتورو نے شادی کی ناکامی کے بعد جمعرات کے روز اپنی رہائشگاہ پر فینائل پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ چیترا کوتورو نے بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹکا کے شہر مندیا سے تعلق رکھنے والے بزنس مین ناگ ارجنا سےچند روز قبل شادی کی تھی۔ تاہم ناگ ارجنا کے اہلخانہ نے ان کے رشتے کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کی شادی کو ختم کردیا گیا۔ جب کہ ناگ ارجنا نے خود یہ الزام لگایا ہے کہ انہیں چند گروپس کی جانب سے اس شادی کو کرنے کے لیے زبردستی مجبور کیا گیا تھا حالانکہ انہیں اس شادی میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔