فحاشی سے متعلق بیان واپس لیں ورنہ آپ میرے وزیراعظم نہیں، آمنہ الیاس

415

کراچی: اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فحاشی سے متعلق اپنا بیان واپس لیں ورنہ آج کے بعد وہ انہیں اپنا وزیراعظم نہیں مانیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز ٹیلی فون پرعوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ملک میں زیادتی بڑھتے واقعات کے بارے میں کہا تھا ’’جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔‘‘

وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک جنگ چھڑگئی تھی۔ کئی معروف خواتین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا۔