پاکستان کی خوبصورتی ہے کہ ہرمذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں، رابی پیرزادہ

349

لاہور: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں ہر مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔

شوبز سے وابستہ شخصیات نے  بھی بھرپور طریقے سے رمضان المبارک کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کچھ فنکار اور گلوکار تو حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف صلی اللہ علیہ والہ وسلم ریکارڈ کروانے میں مصروف ہیں۔  جب کہ کچھ رمضان المبارک کی مناسبت سے خصوصی کپڑے سلوانے اور کچھ دینی علم حاصل کرنے کے لیے کتابیں خرید رہے ہیں۔

اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے  بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف صلی اللہ و علیہ والہ وسلم ریکارڈ کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے  گلوکارہ کا کہنا ہے کہ یہ شمیر بھائی کرسچین ہیں میرے شوبز کے  سارے گانے یہی بناتے ہیں۔ اب میری حمد اور نعت شریف ریکارڈ کررہے ہیں۔