موزمبیق: داعش کے حملے میں 12 ‘غیر ملکیوں’ کے سرقلم

247

جوہانسبرگ: شمالی موزمبیق کے علاقے پالما میں ایک حملے میں ممکنہ طور پر 12 غیر ملکی افراد کے سر قلم کردیے گئے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

کمانڈر پیڈرو ڈا سلوا نے 60 ارب ڈالر کے قدرتی گیس منصوبوں کے قریب شہر کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو بتایا کہ وہ 12 افراد کی قومیت کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے تاہم ان کا خیال ہے کہ وہ سفید فام ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ہیں۔

ٹیلی ویژن چینل پر نشر کی گئی ایک ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ان افراد کے ہاتھ اور پیر باندھ کر سر قلم کیا گیا اور پھر انہیں دفنا دیا گیا تھا’۔