لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر پی ٹی وی پر نشر ہونے والے شہرہ آفاق ترک ڈرامے ‘دیرلیش ارطغرل’، جسے ارطغرل غازی بھی کہا جاتا ہے، میں خانہ بدوش قبیلے کے سردار کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ بورجو کراتل (روشنی) نے بھی پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
31تفصیلات کے مطابق سالہ اداکارہ بورجو کراتل نے ڈرامے میں خانہ بندوش قبیلے کے جنگجو سردار کی جنگجو بیوی کا کردار ادا کیا ہے اور وہ ڈرامے کی ابتدائی 60 اقساط میں دکھائی دیں گی۔
ترک ڈرامے کو پی ٹی وی پر اردو ترجمے کے بعد ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے اور اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جہاں پاکستانی ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے بھی اس جیسا اسلامی فتوحات پر مبنی ڈراما بنانے کا اعلان کیا ہے۔