عائزہ خان کی معصومیت کے چرچے

357

اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان اپنی معصومیت کے باعث انسٹاگرام پر چھا گئیں۔ 

عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ انتہائی دلکش اور معصوم لگ رہی ہیں۔

عائزہ خان کے مداح ان کی خوبصورتی اور دلکش انداز کو سراہ رہے ہیں اور ان کے لباس و انداز کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے حقیقی معنوں میں شہرت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ اور ’تو دل کا کیا ہوا‘ سے حاصل کی۔ عائزہ خان کا شمار نا صرف ٹی وی بلکہ سوشل میڈیا کی بھی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔