ایک اور مسلمان ماڈل نے بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی

14

بھارتی ماڈل ثاقب خان نے اسلامی طرز زندگی اپناتے ہوئے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کر لی، ان سے پہلے اداکارہ زائرہ وسیم اور ثنا خان بھی شوبز چھوڑ چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماڈل ثاقب خان کو ایم ٹی وی کے رئیلٹی شو  روڈیز رویوولوشن  سے شہرت ملی تھی، علاوہ ازیں ویب سیریز دل ہی تو ہےسیزن3  میں بھی کردار ادا کر چکے ہیں۔ چند روز قبل کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ  میں شوبز انڈسٹری چھوڑتے ہوئے ماڈلنگ اور اداکاری کو خیرباد کہہ رہا ہوں،میرے پاس مختلف پراجیکٹس تھے، بس اللہ کی مرضی نہیں تھی۔ ایک سال کے دوران خاصی شہرت حاصل کی مگر وہ تو دنیا کیلئے ہے، آخرت کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.