خواتین کو نہیں مرد حضرات کو تبدہل ہونا ہوگا، میئر لندن

270

برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا کو محفوظ بنانے اور خواتین کی حفاظت کے لیے مرد حضرات اپنے آپ کو تبدیل کریں۔

صادق خان نے آئندہ ماہ 6 مئی کو لندن کے میئر کے ہونے والے انتخابات کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اگلے انتخابات میں منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ خواتین کی حفاظت کے لیے مزید سخت قوانین کا نفاذ کریں گے۔

صادق خان نے برطانوی میگزین ’کاسموپولیٹن‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ نہ صرف مرد حضرات کو پرتشدد مزاج بدلنا پڑے گا بلکہ دنیا کو خواتین کے لیے محفوظ بنانے کے لیے مرد حضرات کو اپنی سوچ بھی بدلنی پڑے گی۔

صادق خان کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ عوامی مقامات پر جنسی ہراسانی جرم قرار دیا جائے اور اگر وہ اگلی بار منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد کے حوالے سے مزید سخت قوانین نافذ کریں گے۔