بیجنگ: باسی کھانے، پھل، سبزیوں اور جان لیوا اعصابی گیسوں کی منٹوں میں شناخت کرنے والا ایک دستی قلم بنایا گیا ہے جس کی نِب ان گیسوں کی موجودگی میں رنگ بدلتی ہے۔
بالخصوص جنگوں یا حملوں میں اعصابی ایجنٹ گیس استعمال کی جاتی ہے جن کی بو اور رنگت نہیں ہوتی۔ اسی طرح کھانے پینے کی بہت سی اشیا خراب ہونے پر بھی گیس کے بخارات خارج کرتی ہیں جنہیں ہم سونگھ نہیں سکتے۔
اس پین کو چین مین شینزن انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز نے کئی اداروں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ اس کا اولین نمونہ (پروٹوٹائپ) دیکھنے میں سرنج کی طرح لگتا ہے اور بہت کم خرچ اور مؤثر بھی ہے۔ یہ اپنے خواص کی بنا پر مضر کیمیکل کی انتہائی معمولی مقدار بھی نوٹ کرسکتا ہے۔
اب ژی جیاؤ، پینگفانگ زینگ، ہیاتو فینگ، بین زونگ ٹینگ اور دیگر ساتھیوں نے ایل ای جینس کو ٹھوس شکل دی ہے اور اسے ایک سوئی کی نوک پر لگایا ہے۔ جیسے ہی کوئی گیس خارج ہوتی ہے یا کسی غذا کے سڑنے سے بخارات نکلتے ہیں اس کا سرا روشن ہوجاتا ہے۔