کراچی: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔
ذرائع کے مطابق فیفانے پی ایف ایف نارملائیزیشن کمیٹی کو باہر نکال کر فٹبال ہاؤس پر قبضہ کرنے پر یہ فیصلہ کیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔
فیفا کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن کے بعد بھی قبضہ ختم نہ کیا گیا تھا اور ڈائیلاگ کی کوشش بھی ناکام رہی تھی،واضح رہے کہ فیفا نے دوسری مرتبہ پاکستان فٹبال کو معطل کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کی طرف سے عائد پابندی پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائیزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل رہے گی۔