کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ ارب پتی بن گئے

20

ایک دوسرے سے الگ ہوکر طلاق کے لیے قانونی جنگ لڑنے والے امریکی ریپر 43 سالہ کانیے ویسٹ اور ٹی وی اسٹار 40 سالہ کم کارڈیشین باضابطہ طور پر ارب پتی بن گئے۔

کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کا شمار دنیا کی امیر ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے، تاہم جلد ان کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

دونوں کے درمیان گزشتہ برس ستمبر سے علیحدگی ہوگئی تھی اور فروری 2021 میں کم کارڈیشین نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے سے قبل خبر آئی تھی کہ دونوں دولت کی منصفانہ تقسیم میں مصروف ہیں اور دولت کی تقسیم کے بعد ہی دونوں طلاق کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے۔

اب دونوں اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی سالانہ ارب پتی افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید دونوں نے دولت کی منصفانہ تقسیم کردی۔

فوربز کی جانب سے جاری کردہ 35 ویں سالانہ ارب پتی افراد کی فہرست میں دنیا کے ان تمام افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت کم از کم ایک ارب امریکی ڈالر ہے۔

مذکورہ فہرست میں مجموعی طور پر 2755 افراد کو شامل کیا گیا ہے اور حیران کن طور پر 2020 میں کورونا کی وبا کے باوجود 493 افراد ارب پتی بنے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.