خیبرپختونخوا حکومت کی کپورحویلی اوردلیپ کمار کا گھر خریدنے کیلئے قانونی کارروائی

22

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے ریاست کے اراضی حصول ایکٹ 1894 کا ایک ضروری سیکشن نافذ کیا ہے جس کے تحت اب صوبائی حکومت دونوں گھروں کو ہنگامی بنیادوں پر اپنے قبضہ میں لے سکتی ہے۔

پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں موجود بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے 4 یونٹ (101 اسکوائر میٹر) آبائی گھر کی قیمت 50 ہزار 517 ڈالرز اور راج کپور کی 6 یونٹ (151.75 اسکوائر میٹر) حویلی کی قیمت 94 ہزار 061 ڈالر مقرر کی ہے۔ یہ رقم بہت جلد مالک مکانوں کو ادائیگی کے لیے پشاور کے ڈپٹی کمشنر کو جاری کردی جائے گی۔

پاکستان کے ایک مقامی اخبار کے مطابق  ایک طویل عرصے سے دونوں گھروں کے مالک مکان حکومت کو یہ گھر فروخت کرنے کے لیے راضی نہیں تھے کیونکہ حکومت ان گھروں کی مارکیٹ کے مطابق قیمت ادا کرنے پر راضی نہیں تھی۔ مالک مکانوں کا اعتراض یہ تھا کہ ان کے گھروں کی قیمتیں کم مقرر کی گئی ہیں۔

دلیپ کمار کے آبائی گھر کے مالک مکان نے اس جائیداد کے لیے 250 ملین کا مطالبہ جب کہ کپور حویلی کے مالک مکان نے 2 بلین (2 ارب روپے) مانگے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں گھروں کے مالک مکان پراپرٹی کی اہمیت کی وجہ سے غیر معمولی قیمتوں کا مطالبہ کررہے ہیں اور حکومت کو بلیک میل کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.