امیتابھ کا بستر، دوا اور تکیہ

22

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پہ سوتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

بالی وڈ کو لاتعداد لازوال فلمیں دینے والے اداکار امیتابھ بچن نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ نائٹ سوٹ میں سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ان کے سرہانے تکیہ اور دوائیں بھی رکھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

امیتابھ بچن کی اس تصویر کو دیکھ کر بہت سے مداحوں نے اظہار مسرت کیا اور انہیں ایک بہترین نیند کے حوالے سے دعا بھی دی لیکن کئی افراد کی جانب سے کیے جانے والے سوالات نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔

ایک صارف نے استفسار کیا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنی یہ تصویر کب اور کیسے شیئر کی؟ انہوں نے معلوم کیا کہ کیا وہ خود اٹھے اور اپنی تصویر شیئر کرنے کے بعد دوبارہ جا کر سو گئے؟

انہوں نے پوچھا کہ یا پھرامیتابھ بچن کی لاعلمی میں کسی دوسرے نے یہ تصویر ان کے اکاؤنٹ پہ شیئر کردی؟ اور یا یہ کہ وہ صرف سونے کی اداکاری کررہے تھے اور تصویر بنوا کر انہوں نے اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.