اوپو کی اے سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف

23

اوپو نے 2 نئے اسمارٹ فونز اے 74 فور جی اور اے 74 فائیو جی متعارف کرادیئے ہیں۔

اوپو اے 74(4 جی) کو فلپائن اور کمبوڈیا جبکہ اے 74(5 جی) کو تھائی لینڈ میں متعارف کرایا گیا۔

اے 74 فور جی میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اوپو اے 74 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 5 جی ورژن میں اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.