مبئی: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کا دماغ درست کردیا۔
سشمیتا سین کے پرانے انٹرویو کی ایک ویڈیو بھارتی میڈیا میں وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے بدتمیزی کرنے پر ایک نوجوان لڑکے کا دماغ درست کردیا تھا۔
سشمیتا سین نے کہا کہ ایک مرتبہ ایوارڈ فنکشن میں ایک 15 سالہ لڑکے نے مجھ سے بدتمیزی کی، اس کو لگا کہ شاید رش کی وجہ سے مجھے نہیں پتا چلے گا لیکن میں نے اس کا ہاتھ پکڑلیا اور گردن سے دبوچ کر اپنے ساتھ لے گئی۔
سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ وہ صرف 15 سال کا لڑکا تھا اسی وجہ سے میں نے صرف تنبیہ کرکے جانے دیا جب کہ کسی نے اس کو نہیں بتایا کہ کسی سے بدتمیزی کرنا تفریح نہیں بلکہ جرم ہے۔