ممبئی: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔
کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں اس وقت بھارت سرِفہرست ہے جہاں اب کورونا کیسز کی تعداد یومیہ ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور عام لوگوں سمیت نامور بالی ووڈ اداکار وہدایت کار بھی اس وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف بھی اس کورونا وبا کا نشانہ بن گئی ہیں اس حوالے سے انہوں نے خود انسٹا گرام پر تصدیق کی۔