گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار

26

 لاہور: چیئرمین برابری پارٹی ومعروف گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

معروف گلوکار کو بخار اور گلے میں درد کی شکایات تھیں جس کے بعد انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ میں ٹیچرز احتجاج میں گیا تھا مجھے اندیشہ ہے کہ شاید اُدھر سے یہ وائرس مجھ میں منتقل ہوا ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں لیکن میں نے خود کو گھر تک محدود کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.