بھارتی کسانوں کے احتجاج کا ایک سو اکتیس واں روز، مظاہرین کا ڈٹے رہنے کا عزم

21

بھارتی کسانوں کے احتجاج کو ایک سواکتیس واں روز ہوگیا، مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری ہیں، کالے قوانین کے خلاف کاشتکاروں نے جیل بھرو تحریک کا بھی آغاز کر دیا۔

بھارتی کسانوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری ہیں۔ فوڈ کارپوریشن کا ادارے بند کرنے کی تیاری کر لی۔ ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں نے ایف سی آئی کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے سرکار کالے قوانین کو کیا واپس لے گی، وہ تو ایف سی آئی ہی کو بند کرنے جا رہی ہے۔ ہریانہ کے کسان رہنما گورنام سنگھ نے کہا ہے کسانوں کے احتجاج سے نہیں بی جے پی کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.