انسان بھی سانپوں کی طرح زہر پیدا کرسکتے ہیں، تحقیق

26

اوکی ناوا: اگر آپ سے زہر پیدا کرنے والے جان دار کا پوچھا جائے تو یقینا آپ سانپ، بچھو یا کسی دوسرے زہریلے جانور کا نام لیں گے لیکن ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ انسانوں میں بھی زہر پیدا کرنے کی ’ ٹول کٹ ‘ موجود ہوتی ہے۔

جاپان کے ’ اوکی ناوا انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق انسانوں میں موجود لچک دار جینز کا یہ گچھا خاص طور پر لعاب دہن کے غدود کے ساتھ ملا ہوتا ہے۔

اس مطالعے کے شریک مصنف اگنیش بروآ کا کہنا ہے کہ منہ کا زہرعالم حیوانات میں بہت عام ہے لیکن موجودہ حیوانات رئیسہ (دودھ پلانے والے حیوانات میں سب سے اونچے درجہ کے حیوانوں میں سے کوئی ایک، جن میں آدمی، بندر، لنگور، سب شامل ہیں) میں صرف مکڑیوں، سانپوں اور لورس (درختوں پر بسیرا کرنے اور رات کو باہر نکلنے ایشیا اور افریقہ کا ممالیہ) کو زہریلا مانا جاتا ہے۔

اس تحقیق میں شامل مشہور ماہرحیاتیات الیگزینڈر مائیک ہیو کا کہنا ہے کہ ’ماہرین حیاتیات اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ منہ میں لعاب دہن کے غدود درحقیقت زہر کے ترمیم شدہ غدود ہیں لیکن نئی تحقیق نے اس تبدیلی کے تناظر میں ہونے والی سالماتی میکانزم سے پردہ اٹھایا ہے۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.