کورونا وائرس کا شکار اکشے کمار اسپتال منتقل

22

 ممبئی: کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی اداکار اکشے کمار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہاہوں تاہم آج انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر کہا کہ  آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ، میں ٹھیک ہوں تاہم احتیاطی طور پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، میں بہت جلد واپس آؤں گا، آپ سب اپنا خیال رکھیے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.