پشاور: نامور شاعر ، ادیب ، نغمہ نگار، موسیقار اور مصنف سعید گیلانی پشاور میں انتقال کرگئے۔
گانا سونا نہ چاندی نہ کوئی محل سعید گیلانی کی پہچان بنا۔ انہوں نے پاکستانی فلموں کے لیے پانچ ہزار سے زائد گیت لکھے۔
سعید گیلانی کے لکھے گیت بھارتی فلموں کی بھی زینت بنے۔ ان کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔