کورونا وائرس: دنیا میں28لاکھ65ہزار سے زائد اموات

261

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 19 لاکھ 10ہزار سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ65 ہزار921 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ61لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 47ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 777 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 14لاکھ 20 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ84ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 31 ہزار 530 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 65 ہزار 132 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس میں 48 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 96 ہزار978جان کی بازی ہار چکے ہیں۔