ترکی نے آبی گزرگاہ کے قیام کے منصوبے کے خلاف 100 سے زائد ریٹائرڈ فوجی افسران کے دستخط شدہ خط کے بعد 10 ریٹائرڈ ایڈمرلز کو حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے گزشتہ ماہ پاناما یا سوئز نہروں کے مقابلے میں استنبول میں شپنگ نہر تیار کرنے کے منصوبوں کی منظوری نے 1936 کے مونٹریکس کنونشن کے بارے میں بحث کا آغاز کردیا ہے۔
اپنے خط میں 104 ریٹائرڈ ایڈمرلز نے کہا تھا کہ مونٹریئکس معاہدے پر بحث ‘پریشان کن’ ہے جو ‘ترک مفادات کا بہترین حفاظت کرنے والا’ ہے۔