’میرے لیے اسکرین پر ہنسنا بہت مشکل تھا‘

208

بالی وڈ  اداکار  ہریتھک روشن گزشتہ 21 برسوں سے کیمرا فیس کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود اداکار کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اسکرین پر ہنسنا بہت ہی مشکل ہوتا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ انسٹاگرام پر  اداکار کی جانب سے اپنی ایک ہنستی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ہریتھک کو شیئر کی گئی تصویر میں نیلے رنگ کا کوٹ پینٹ پہنے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اسکرین پر میرے لیے ہنسنا بہت مشکل ہوتا تھا جس کی وجہ سے میں ہر  وقت پریشان رہتا تھا، آگے بڑھنے کے لیے سیکھنا میری زندگی کی خوشیوں میں سے ایک ہے۔

اداکار کی پوسٹ پر بالی وڈ اداکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور اداکار کی پوسٹ کو چند گھنٹوں کے دوران ہی 16 لاکھ سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے۔