’’رائٹ مین ‘‘ مل گیا تو جلد شادی کرلوں گی، اداکارہ یشمہ گل

223

پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ یشمہ گل نے کہا ہے کہ جیسے ہی انھیں ’’رائٹ مین ‘‘مل گیا، وہ جلد شادی کر لیں گی۔

فنکارہ یشمہ گل کا نام بھی ان میں اداکاروں میں شامل ہے جنہوں نے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار کے کیا،انہوں نے فلم اور ٹی وی ڈراموں میں بچپن میں کام شروع کیا۔ اب وہ ثانوی کرداروں سے مرکزی کرداروں تک فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کاآغاز 2016 ء میں ڈرامہ سیریل ’’میری سہیلی میری بھابھی ‘‘ سے کیا۔ بعد کے برسوں میں التجا،گھڑی دو گھڑی،قربان،گھر تتلی کاپر،کہاں ہوتم،امہ ہانیہ،کب میرے کہلائوں گے،ہارادل،کبھی بینڈ کبھی باجا،کس دن میرا ویاہ ہووے گا (سیزن 4 )، کی جانامیں کون،اب دیکھ خداکیاکرتاہے، خطاکار، گستاخ دل، دوتولہ پیار،پیا نام کا دیا،الف، پیار کے صدقے، تصویر، گستاخ اور دیگر ڈراموں میں کا م کرکے اپنی صلاحیتوں کومنوایا۔2019 ء میں فلم رانگ نمبر 2 میں خصوصی انٹری دی ،فلم کے گانے ’’گلی گلی‘‘میں پرفارم کیا۔

جہانیاں ،خانیوال میں جنم لینے والی اس فنکارہ نے یونیورسٹی آف میلبورن سے فزیالوجی میں تعلیم حاصل کی۔ انکاتعلق مسیحی گھرانے سے تھا بعدازاں اسلام کی حقانیت اور روحانیت سے متاثرہوکروہ مسلمان ہو گئیں ۔ بعدازاں اپنے وطن پاکستان واپس آگئیں۔