بیجنگ: چین میں مسافر بردار بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے جیانگسو میں شینیانگ اور ہیئکو کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 11 مسافر ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔