انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 44 افراد ہلاک

198

جکارتا: انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی صوبے میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی شامل ہوگئی، کیچڑ کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچادی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی جب کہ فلوریس جزیرے کے مشرقی علاقے میں پل اور سڑکیں تباہ ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔