اداکار قادر خان کی موت کے بعد اُن کا بڑا بیٹا بھی چل بسا

291

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار قادر خان کی موت کے بعد اُن کا بڑا بیٹا بھی چل بسا۔

بالی ووڈ کی 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے قادر خان کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے پانچ دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

سانس کی تکلیف کے علاوہ کئی دیگر بیماریوں میں مبتلا قادر خان یکم جنوری 2019ء میں اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دنیا فانی سے چلے گئے۔ اداکار کی موت کی خبر نے بالی ووڈ انڈسٹری کو صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈ اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے عبدالقدوس سینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ کئی روز سے کینیڈا کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کر گئے۔