پیرس: فرانسیسی صدر نے 3 ہفتوں کے لیے اسکولز اور اندرون ملک پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فرانس کے صدر ایمانیول میکخواں نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک میں 3 ہفتوں کے لیے اسکول اور اندرون ملک پروازیں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے ابھی اقدامات نہ کیے تو صورتحال پر قابو نہیں پاسکیں گے۔
فرانس کے صدر ایمانیول میکخواں نے ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے لہذا ہم اسکولز بند کررہے ہیں جب کہ رات 7 سے صبح 6 بجے تک ملک میں کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری رہیں گی۔