امریکی قومی سلامتی کے ادارے پینٹاگون اپنے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو جدید خطوں پر استوار کرنے اور فوجیوں کیلئے جدید ہیڈ سیٹس بنوانے کے لیے کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کو 21 ارب ڈالر ادا کرے گا۔
مائیکروسافٹ سے طے پانے والے کلاؤڈ کمپیوٹنگ معاہدے کا مقصد پینٹاگان کے میدان جنگ اور دور دراز علاقوں سے ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے فرسودہ اور پرانے کمپیوٹر سسٹم کو جدید خطوں پر استوار کرنا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکرو سافٹ پینٹاگون کیلئے آگمینٹڈ ریئلٹی یعنی فروزاں حقیقت (حقیقت کو بڑھا کر پیش کرنے والے) چشمے اور دیگر آلات تیار کرے گی۔ یہ جدید آلات امریکی فوجیوں کو اضافی معلومات اور خطرناک صورت حال کو ٹھیک طریقے سے بھانپنے میں مدد فراہم کریں گے۔
مائیکروسافٹ سے معاہدہ پینٹاگون کے وسیع ڈیجیٹل ماڈرنائزیشن کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد اسے تیکنیکی طور پر موثر اور فعال بنانا ہے