کیلسائے انگلستان کے سربراہ اور برطانوی ریاست انگلینڈ کے شہر کنٹربری کے آرچ بشپ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی کوئی خفیہ شادی نہیں کروائی تھی۔
کلیسائے انگلستان یعنی چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ آرچ بشپ جسٹن ویلبے نے واضح کیا کہ انہوں نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی 19 مئی 2018 کو کروائی جو سب کے سامنے ہوئی۔
کلیسائے انگلستان کے سربراہ آرچ بشپ نے اٹلی کے اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ البتہ شادی سے قبل انہوں نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سے متعدد ملاقاتیں کیں مگر انہوں نے ان کی خفیہ شادی نہیں کروائی۔
آرچ بشپ نے مذکورہ وضاحت میگھن مارکل کے دعوے کے کچھ ہفتوں کے بعد کی ہے۔