رشی کپور سے بریک اپ کے دوران ’جھوٹا کہیں کا‘ کی شوٹنگ کی: نیتو کپور

249

بالی وڈکے لیجنڈ اداکار رشی کپور کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ جب بالی وڈ فلم ’جھوٹا کہیں کا‘ فلمائی گئی تو وہ اور رشی کپور ‘بریک اپ’ کے دور سے گزر رہے تھے۔

حال ہی میں بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور بھارتی شو انڈین آئیڈیل میں شریک ہوئیں اور دوران شو انکشاف کیا کہ فلم ‘جھوٹا کہیں کا’ کے گانے ‘جیون کے ہر موڑ پر’ گانے کی ویڈیو میں رشی اور مجھے ڈانس کرتے اور خوش ہوتے دکھایا گیا لیکن درحقیقت ان دنوں ہم ایک دوسرے سے علیحدہ تھے اور میک اپ روم میں میری رو رو کر بری حالت تھی۔

نیتو کپور کا کہنا تھا کہ میک اپ روم میں میرے لیے ڈاکٹر آیا ہوا تھا مجھے انجیکشن لگائے جارہے تھے اور میں سیٹ پر رشی کے ساتھ ساتھ جیون کے ہر موڑ پر گارہی تھی ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا پر بالی وڈ کے اداکار رشی کپور کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں رشی کپور کا بھی اسی گانے کی شوٹنگ سے متعلق کہنا تھا کہ جب گانا شوٹ کیا گیا تو میں اور نیتو بات ہی نہیں کررہے تھے، ہمارا جھگڑا ہوگیا تھا۔