پاکستان کے ایور گرین اسٹار ہمایوں سعید کے چاہنے والے ناصرف پاکستان میں موجود ہیں بلکہ سرحد پار بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
جس کی ایک حالیہ مثال اداکار کو بھارت سے موصول ہونے والی شادی کی پیشکش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ہمایوں سعید کے نام مختصر پیغام شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کی ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں صارف نے لکھا کہ ڈیئر ہمایوں سعید کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟ جانتی ہوں تم شادی شدہ ہو لیکن کیا ہی کروں اس دل کا؟
خاتون صارف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میں بھارت سے ہوں اور میں تمہیں شدت سے چاہتی ہوں، میں تم سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن تمہیں بہت سنجیدگی کے ساتھ چاہتی ہوں۔
صارف نے مزید لکھا کہ پلیز مجھے بتائیں کہ کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ اس زندگی میں تو یہ ناممکن ہے۔