افغانستان میں مختلف واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں اور بچے سمیت 7 افراد ہلاک

232

کابل: افغانستان میں بم دھماکوں اور ٹارگنگ کلنگ کے مختلف واقعات میں افغان آرمی کے کرنل سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے صوبہ بلخ کے ضلع بلخ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے اور دھماکے میں 3 فوجی اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عادل شاہ عادل نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم ایک ٹرالی میں نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔