10 سال کے دوران گزشتہ 300 سالوں سے زائد رقوم خرچ کرینگے: محمد بن سلمان

239

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ اگلے 10 سالوں میں گزشتہ 300 سالوں میں خرچ ہونے والی رقوم سے بھی زیادہ پیسہ خرچ کرینگے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ جب ہم اگلے 10 سالوں میں 27 ٹریلین ریال کے بارے میں بات کرتے ہیں تو یہ ایک بہت بڑا فیگر ہے۔ اس میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے 3 کھرب ریال، بڑی کمپنیوں سے 5 کھرب اور سرمایہ کاری کی حکمت عملی میں 4 کھرب ریال شامل ہیں جس کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بجٹ میں سرمایہ کاری کے لیے 10 کھرب ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ اس وسیع سرمایہ کاری میں 5 کھرب ریال نجی شعبے سے لیا جائے گا۔ اس مقدار میں اضافہ ہوسکتا ہے اور اس رقم میں اضافے کے لئے اقدامات بھی ہوسکتے ہیں۔

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اس رقم پر کام کر رہا ہے جس نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی ہے۔ ہم اس فنڈ کو قائم کرنے کے لیے دنیا میں خودمختار فنڈز سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اس فنڈ کا حجم نصف سے ایک کھرب ریال تک ہوسکتا ہے جس میں 27 کھرب ریال کی رقم شامل نہیں ہے۔ اسکے علاوہ ہم وزارت توانائی اور  آرامکو  کے ساتھ ایک پرجوش پروگرام پر کام کر رہے ہیں جس میں اگلے 10 سالوں میں نصف ٹریلین ریال کا اضافہ ہوگا۔

انہوں نے زوردیا کہ ایک فعال اورخوش حال نجی شعبے کا قیام سعودی عرب کی قومی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ نجی شعبے کا مملکت کی معیشت کی ترقی اورخوش حالی میں اہم کردارہے۔ اس لیے حکومت ویژن 2030ء کے تحت طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے نجی شعبے کی معاونت جاری رکھے گی۔