بائیڈن انتظامیہ نے ایران پر پابندیاں ہٹانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی: حسن روحانی

226

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے پابندیا ں ہٹانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہ کی گئی، امریکی حکومت سنجیدہ ہوتی تو ایک گھنٹے میں پابندیاں ہٹا سکتی تھی۔

کابینہ سے خطاب میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا جھوٹ بول رہا ہے کہ پابندیاں ختم کرنے میں دو سے تین ماہ لگیں گے، پابندیاں صرف ایک صدارتی فرمان سے ختم ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب امریکی کہتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ ایک دہشت گرد تھا تو اسکی پالیسیوں کو ختم کیوں نہیں کرتے، ایران پابندیوں کے خاتمہ تک یورینیم افزودگی جاری رکھے گا۔